انہوں نے اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ چین ایران کے ایٹمی معاملے کے حل کے لیے سیاسی اور سفارتی راستے کی تلاش میں ہے۔
لین جیان نے کہا کہ بیجنگ ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ پر مبنی ایران کی جانب سے یقین دہانی کے لیے اہمیت قائل ہے اور پرامن ایٹمی توانائی کے استعمال پر مبنی ایران کے حق کا بھی احترام کرتا ہے۔
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اس سلسلے میں چین ہر طرح کی یکطرفہ اور غیرقانونی پابندی کو مسترد کرتا ہے۔
لین جیان نے کہا کہ ایران کے ایٹمی معاملے کے حل کے لیے تمام فریقوں کے ساتھ رابطے برقرار ہیں اور ایسے قانونی حل کی تلاش کی جا رہی ہے جس سے ایٹمی عدم پھیلاؤ اور مغربی ایشیا میں امن و استحکام کو تقویت مل سکے۔
آپ کا تبصرہ